کوئٹہ :لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3512 دن مکمل

147

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کیلئے لگائی گئی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3512 دن مکمل ہوگئے۔ مختلف سیاسی و سماجی کارکنوں نے کیمپ کا دورہ کرکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

وفود سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا شاید لالچ انسان کے سرشت میں شامل ہے کیونکہ یہ انسانی ذہن کی لاشعور میں پیوست ہے، لالچ خوف جذبات احساسات وغیرہ جن کا سہارا موقع پرستوں نے لے کر اسے آفاقیت کا درجہ دیا اور طاقتور انسانوں کو موقع دیا کہ جب چائیں محکوم قوموں کا قتل عام کریں یا انہیں ہمیشہ کے لئے غائب کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہر وقت قبضہ گیروں نے کئی ذرائع استعمال کی جس میں جسمانی تشدد جسمانی تشدد کو اہمیت حاصل ہے۔ بلوچستان میں دس ہزار بلوچوں کو شہید کردیا گیا۔ انسانی تاریخ اس طرح کے اعمال دہرائے جاچکے ہیں۔ فرانسیسی انقلابی میراپیو کو زندان میں ڈال دیا اور پر امن جہدو جہد کو فساد کا نام دیتے ہوئے حکم دیا گیا یہ فساد پیدا کررہے ہیں انہیں پھانسی دو اور باقی تمام لوگوں کو نوک سنگین سے منتشر کردو، اس عمل کے بعد دنیا نے ایسی خون ریزی دیکھی جسے ویت نام، فلپائن، الجزائر، بنگلہ دیش اور اب بلوچستان میں دیکھ رہی ہے۔