کوئٹہ : قوانین کی خلاف ورزی، ٹریفک پولیس کا چالان مہم جاری

301

کوئٹہ میں قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دو روز میں 375 چالان کئے گئے۔

 دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک  رپورٹ کے مطابق  کوئٹہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ  بغیر ہیلمٹ سفر پر 200 موٹر سائیکل سواروں کے چالان کئے۔ کالے شیشے اور ممنوعہ نمبر پلیٹوں کے استعمال پر 175 جبکہ بغیر لائسنس، کاغذات اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کئے گئے۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بعض شہری ٹریفک پولیس کی کارروائیوں کو خوش آئند سمجھتے ہیں جبکہ بعض شہری ایسے بھی ہیں کہ قوانین کی خلاف ورزی پر قصور ماننے کی بجائے ٹریفک پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

حکام کام کہنا ہے نومبر 2018 سے شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہزاروں چالان کئے گئے اور اس مد میں لاکھوں روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔