کوئٹہ: فائرنگ سے پیش امام سمیت 2 افراد جانبحق، 2 زخمی

202

فائرنگ کا واقعہ سریاب کے علاقے میں پیش آیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے مسجد کے پیش امام سمیت دو افراد جانبحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سریاب کے علاقے گوہر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم زخمی ہونے والے چار افراد میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق جانبحق افراد کی شناخت مولانا عبدالحئی اور عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جانبحق افراد میں سے ایک مقام مسجد کا پش امام مولانا عبدالحئی ہے جبکہ دوسرا ان کا مہمان عبدالعزیز ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔