کوئٹہ سے تشدد زدہ لاش برآمد

176

نامعلوم شخص کی لاش کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے –

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ غوث آباد سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے ایدھی اہلکاروں نے شناخت کے لئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ہے

یاد رہے گزشتہ چند دنوں میں بلوچستان سے ملنے والی یہ چھٹی لاش ہے۔ اس سے قبل کوئٹہ ژوب مستونگ قلات اور مختلف مقامات سے پانچ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

بلوچستان میں اکثر اوقات تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوتی رہتی ہیں، جن میں سے بیشتر کو ناقابل شناخت ہونے کے سبب لاوارث قرار دی کردفنایا دیا جاتاہے۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم اور مختلف قوم پرست تنظیموں کا الزام ہے کے یہ لاشیں ان افراد کی ہیں جو فورسز کے ہاتھوں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گرفتاریوں کے بعد لاپتہ کردئے گئے ہیں