سول اسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر کے دو آکسیجن پلانٹس کو خرابی دور کرنے کے بعد فعال بنادیا گیا۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول اسپتال ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا کہ کراچی سے آئی ٹیکنیکل ٹیم نے سول انجنیئر مبشر خان کی سربراہی میں15 روز کی تگ و دو کے بعد آکسیجن پلانٹس بحال کردئیے۔ اسپتال کے تیسرے آکسیجن پلانٹ کو ایک ہفتے میں فعال بنا دیا جائے گا۔
ایم ایس کا کہنا تھا کہ آکسیجن پلانٹس کو چلانے کے لئے ٹیکنیکل اسٹاف کو بھی تعینات کردیا گیا ہے،اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے آکسیجن پلانٹس کو خاکروب چلا رہے تھے تو اسی وجہ سے پلانٹس ناکارہ ہوئے۔
ایم ایس نے مزید بتایا کہ آکسیجن پلانٹس کی بندش کے باعث روزانہ نجی مارکیٹ سے لاکھوں روپے کے آکسیجن سلینڈر منگوائے جاتے تھے، ۔کسیجن پلانٹس کی مرمت کے بعد مارکیٹ سے لائے گئے تمام تمام سلینڈرز اسپتال اور ٹراما سینٹر سے اٹھوا دئیے گئے ہیں۔