شہریوں نے بجلی کے کی عدم فراہمی کے خلاف شاہراہ پر رکاوٹیں ڈال کر ٹریفک بند کردی
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں شہریوں نے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف گوالمنڈی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کر کے کیسکو حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
مظاہرین نے کہا کہ گذشتہ 8 روز سے ٹرانسفارمر خراب ہے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ کیسکو حکام کو ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لئے پیسے بھی دیئے گئے ہیں۔ ایک ہفتے سے ہمارے علاقوں میں بجلی نہیں ہے جس کے باعث مجبور ہو کر آج احتجاج پر نکلے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر بجلی بحال نہیں کی گئی تو ہم مزید سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔