کراچی میں بم دھماکہ ایک ایسے موقع پر ہوا جب پاکستان کے وزیراعظم گوادر کے حوالے سے پروگراموں میں شرکت کے لیے آیا تھا ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کراچی میں اٹک سمیٹ فیکٹری میں کام کرنے والے چینی انجینئرز پر ہمدرد یونیورسٹی کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم کے زریعے سے کیا گیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق حب سے کراچی جانے والے 22 گاڑیوں کے قافلے کو ہمدرد یونیورسٹی کے قریب نشانہ بنایا گیا ۔
تاہم ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔