کراچی: مسلح افراد نے شیعہ صحافی کو گھر سے اغواء کرلیا

180

نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر شیعہ صحافی کو اغواء کرلیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی میں روزنامہ جنگ کے رپورٹر مطلوب حسین موسوی کو نامعلوم مسلح افراد ان کے گھر سے اپنے ہمراہ لے گئے۔

روزنامہ جنگ کے رپورٹر مطلوب حسین موسوی الفلاح تھانے کے حدود سلمان فارسی سوسائٹی میں رہائش پذیر ہیں۔

ان کے اہلخانہ کے مطابق ہفتے کی صبح 4 بجے بیس سے زائد نامعلوم مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے گھر کے تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کردیا۔ مسلح افراد نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے، انہوں نے گھر کی تلاشی لی اور مطلوب حسین موسوی کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

معاملے پر علاقہ پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔