کراچی سے 3 بلوچ نوجوان لاپتہ

177

اس سے قبل بھی کراچی کے مختلف علاقوں سے درجنوں بلوچ طالب علموں اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی میں فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے تین افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں ۔

بلوچستان کے علاقے تمپ  نذر آباد سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائی نسیم ولد نذیر اور شئے مرید ولد ولد نذیر احمد کو ان کے ایک اور رشتہ دار کے ہمراہ فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے علاوہ سندھ اور خیبر پختون خواہ کے علاقوں سے بلوچ طالب علم اور سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کردیا گیا ہے، جن میں سے بعض کو بعد میں رہا اور کئی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ۔