کراچی سے لاپتہ خضدار کا رہائشی بازیاب

139

چار ماہ لاپتہ رہنے والا شخص آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والا خضدار کا رہائشی شخص بازیاب ہوگیا ہے –

تفصیلات کے مطابق 28 اکتوبر 2018 کو گلشن حدید کراچی سے خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے بلوچستان کے علاقے خضدار کا رہائشی عارف ولد یوسف آج بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا۔

اس سے قبل گژشتہ روز ہی دو افراد کراچی سے بازیاب ہوگئے تھیں جن میں سے ایک کا تعلق خضدار اور دوسرا مکران کا رہائشی تھا۔

بلوچ ہیومن رائٹس اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچ سیاسی کارکن بلوچستان سمیت کراچی اور اندرونی سندھ سے بھی لاپتہ کیئے جاچکے ہیں جن میں کچھ روز قبل بازیاب ہونے والے نصیر بلوچ اور تاحال لاپتہ رہنے والے بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے رہنما عطاء بلوچ بھی شامل ہیں۔