بم دھماکوں میں کم از کم چھ افراد جانبحق اور 24 زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ زائرین کے مجمع کے قریب بم دھماکوں سے متعدد افراد جانبحق و زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یکے بعد دیگر 3 بم دھماکوں سے 6 افراد جانبحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق شیعہ زائرین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب زائرین کابل کے مغربی علاقے میں نوروز کا جشن منا رہے تھے۔
افغان وزیر داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے میڈیا کو بتایا کہ زائرین پر ہونے والے دھماکوں کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں اور علاقے کی سیکیورٹی سخت کرکے زائرین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
وزارتِ دفاع نے ٹوئیٹر پرایک بیان میں کہا ہے کہ دھماکے راکٹ حملوں کا نتیجہ تھے جو عام شہریوں کے گھروں اور نوروز کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات پر گرے۔
یاد رہے اس سے قبل بھی داعش کی جانب سے افغانستان میں شیعہ کمیونٹی کو مذہبی اختلافات پر نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم آج ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔