ڈیرہ مراد جمالی: ریلوے لائن دھماکے سے تباہ

340

نامعلوم افرد نے ٹریک کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کیئے گئے بارودی سرنگ کے دھماکہ سے ریلوے ٹریک تباہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی نیو بس اڈہ کے قریب ریلوے لائن پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کے چار بوکیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

مقامی پولیس کے مطابق دھماکے میں 400 فٹ ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے –

یاد رہے دو روز قبل ہی ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری یونائیٹد بلوچ آرمی نے قبول کی تھی۔

بلوچستان میں اس سے قبل بھی ریلوے لائن سمیت ٹرینوں کو مختلف بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔