ڈیرہ مراد جمالی: حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بلوچ لبریشن ٹائیگرز

344

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میران بلوچ کے مطابق گذشتہ روز بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے ڈیرہ مراد جمالی میں نیو بس اڈے کے مقام پر کوئٹہ سے پشاور فوجیوں کو لے جانے والی جعفر ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا-

ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرین کی ان بوگیوں کو نشانہ بنایا جن میں فوجی اہلکار سفر کر رہے تھے دھماکے میں متعدداہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے –

میران بلوچ نے کہا کہ تنظیم کی کاروائیاں بلوچستان کے مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔