ڈیرہ مراد جمالی اور سبی حملوں کی ذمہ داری یو بی اے نے قبول کرلی

281

یونائٹیڈ بلوچ آرمی نے ڈیرہ مراد جمالی اور سبی حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

یونائٹیڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے آج ڈیرہ مراد جمالی میں نیو بس اڈہ کے قریب بلوچستان سے قابض آرمی کے اہلکاروں کو سرحد پر لے جانے والے جعفر ایکسپریس کو بم حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے جبکہ ٹرین کی پانچ بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

مزار بلوچ نے مزید کہا ہے کہ سبی کے علاقے میں ٹول پلازہ کے قریب فورسز کے مرکزی بیس کو ہمارے سرمچاروں نے راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان تک جاری رہیں گے۔