ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو اُڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

197

دھماکے کے نتیجے میں سوئی گیس فیلڈ اور پنجاب کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی – سربا بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں پلانٹ سے سوئی گیس پلانٹ اور پنجاب کو جانے والی اٹھائیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو پیر کوہ شہر میں ایف سی قلعے کے سامنے دھماکے سے تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں سوئی گیس فیلڈ اور پنجاب کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔

سرباز بلوچ نے کہا کہ تنظیم کی کارروائیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔