ڈیرہ بگٹی : بم دھماکے سے گیس پائپ لائن تباہ

204

 لیویز حکام کے مطابق دھماکے سے 28 انچ قطر گیس پائپ لائن تباہ ہوگئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ دھماکے سے تباہ ہوگئی۔

 ڈیرہ بگٹی میں ‏لوٹی گیس فیلڈ سے پیرکوہ گیس فیلڈ جانےوالی پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ گیس مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

لیویز حکام کے مطابق ‏دھماکے سے 28 انچ قطر کی پائپ لائن کو تباہ کیا گیا ہے جس کے باعث پیرکوہ پلانٹ کوگیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

پائپ لائن کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں اس نوعیت کی کاروائیاں کرتی رہی ہے۔