وزیر صحت اور سیکریٹری ہیلتھ ضلع واشک میں شعبہ طب کی بہتری کے لیے سیاسی دباو میں نہ آہیں۔
بلوچ ڈاکٹرزفورم کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ دنوں ایم پی اے واشک کی طرف سے اسمبلی میں ہمارے سینیر ڈاکٹر کے لیے نا مناسب الفاظ استمال کرنے اور اس کی بحیثیت ڈی ایچ او تعیناتی پر آگ بگولہ ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بحیثیت میسحا ڈاکٹر عنایت بلوچ کی اپنے علاقے کے لیے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں مگر پتہ نہیں ایم پی اے واشک ڈاکٹر صاحب کی تعنیاتی سے کیوں پریشان ہے اورکیا چاہتا ہے۔
بی ڈی ایف نے مزید کہا کہ ہم اپنے ڈاکٹروں کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کے حق کے لیے ہم کسی بھی فورم میں جاسکتے ہیں لہٰذا ہماری وزیر صحت اور سیکریٹری ہیلتھ سے مطالبہ ہے کہ ضلع واشک میں شعبہ طب کی بہتری کے لیے سیاسی دباو میں نہ آہیں اور اس سلسلے میں بلوچ ڈاکٹرز فورم ان کے ساتھ ہے۔