چمن : سیلاب سے متاثرہ خواتین کا احتجاج

129

حالیہ شدید بارشوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں کو سیلاب کا سامنا رہا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں سیلاب سے متاثر خواتین کا احتجاج –

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے باعث چمن میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجاً روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کے لئے بند کردیا-

مظاہرین نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حکومت کی عدم توجہی صحت اور خوراک کی قلت کے خلاف مظاہرہ کرکے سڑک بند کردی-

واضع رہے بلوچستان میں حالیہ شدید بارش اور برف باری کے باعث کئی علاقے متاثر ہوئے جس کے وجہ سے مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ کئی افراد جانبحق ہوئے۔