چاغی : نوکنڈی سے گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

205

برآمد ہونے والے لاش پر تشدد اور گولیوں کے نشانات موجود ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد جس کی شناخت عادل ایجباڑی کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا اور  مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے بلوچستان میں گذشتہ کئی سالوں سے  گولیوں سے چھلنی اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے جن میں اکثریت کی تعداد بلوچ سیاسی کارکنوں کی ہے اس کے علاوہ سندھ سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے سیاسی کارکنوں کے لاشیں بھی بلوچستان سے ملتی رہی ہیں۔