پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جانبحق

129

پنجگور میں معمولی تکرار پر مسلح کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ۔

 دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  خضدار کے رہائشی حیات خان اور رسول بخش کو پنجگور کے علاقے وشبود میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک جاننے والے کے گھر میں مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔

فائرنگ سے حیات خان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی رسول بخش زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون کی بھی موت ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقامی زرائع کے مطابق فائرنگ کا واقع گھر میں افراد کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا ۔