پنجگور : فورسز کے ہاتھوں لاپتہ 3 افراد بازیاب

164

پنجگور کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے 3 افراد بازیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے لاپتہ ہونے والے تین افراد بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک کلری سے 3 دسمبر 2017 کو فوجی آپریشن کے دوران فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر محمد گل ولد ولی بازیاب ہوگئے۔

اسی طرح پندرہ ماہ قبل پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے عبدالوہاب ولد نواب سکنہ پنجگور آج بروز اتوار بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

دریں اثناء 25 مارچ 2018 کو پنجگور بازار سے فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے وشدل ولد امیر بخش بازیاب ہوگئے ہیں۔