پنجگور : فورسز و مسلح افراد میں جھڑپ، مسلح تنظیم کا اہم کمانڈر جانبحق

286

فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ پنجگور کے علاقے بالگتر میں ہوا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ پنجگور کے مطابق بالگتر میں سی پیک روڑ پر  مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپ میں مسلح تنظیم سےتعلق رکھنے والا اہم کمانڈر کے مارے جانے کی اطلاع ہے ۔

نمائندے کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جس میں فورسز کو بھی جانی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔

تاہم ابھی تک سرکاری حکام نے اس جھڑپ کے متعلق کوئی تصدیقی و تردیدی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔