پنجگور سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی

434

حادثہ  پسلن کی وجہ سے پیش آیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر میجر چوک کے قریب پنجگور سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پسلن کی وجہ سے الٹ گئی ۔

کوچ الٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مسافر کوچ میں ٹائل سے لوڈ تھا جس کے الٹنے سے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا ہوا ۔

تاہم مقامی انتظامیہ نے شاہراہ سے کوچ کو ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کردی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف شاہراہوں کی خستہ حالی کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔