پشین : فائرنگ سے پولیو ورکر جانبحق

141

نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیو ورکر کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیو ورکر کو قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق پشین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیو ورکر کو قتل کردیا اور موقعے سے فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور ویٹز گاڑی میں تھے جبکہ پولیو ورکر کو چار گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

یاد رہے اس سے قبل بھی بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولیو ورکرز نشانہ بنتے رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہر علاقے میں پولیو ورکرز کو مقامی پولیس اور ایف سی سیکورٹی فراہم کرتی رہی ہے تاہم سیکورٹی کے باجود ورکرز نشانہ بن رہے ہیں ۔