پسنی : بارش کے بعد ٹڈیوں سے اہل علاقہ پریشان

464

حالیہ بارشوں کے بعد ٹڈیوں کی بڑی تعداد مختلف علاقوں میں داخل ہوچکی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں بارشوں کے بعد ٹڈیوں کی بہتات ہوگئی۔

پسنی کے دیہی علاقے کلانچ، سردشت سمیت دیگر علاقوم میں ٹِڈی دَل بڑی تعداد میں داخل ہوچکی ہے، جس کے باعث اہل علاقہ اور زمینداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

زمینداروں نے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹِڈی دَل کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کئی سالوں کے خشک سالی کے بعد ان کی فصلیں محفوظ رہ سکیں۔