واشک: فورسز کا گھر پر چھاپہ، 2 افراد لاپتہ

120
File Photo

سیکورٹی فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر 2 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک سے فورسز نے 2 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے –

ذرائع کے مطابق ضلع واشک کے علاقے راغے شنگر میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی کے بعد 2 افراد کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے –

موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے دونوں افراد کی شناخت کریم ولد غوث بخش احمد ولد عبدلعزیز کے ناموں سے ہوئی ہے-