نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ آوروں کو سخت سزا دی جائے – افغان طالبان

270

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ سانحہ نیوزی لینڈ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔بےگناہ نمازیوں پر حملہ نفرت بھری اور ناقابل معافی عمل ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہم شہداء کے خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔شہداء کے لیے جنت اور زخمیوں کے لیے فی الفور شفاء کی التجاء کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس دلخراش اطلاع کو اس حال میں سن رہے ہیں ، کہ ہمارے ملک میں بھی امریکی استعمار اور کابل انتظامیہ  کی جانب سے روزانہ مساجد اور عوام کے گھروں پر بمباری کی جاتی ہے اور متعدد شہری اپنی زندگی سے محروم ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نیوزی لینڈ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح اعمال کے دہرانے کا سدباب کریں ، اس میں ملوث افراد شدید تحقیقات کریں، تاکہ اس وحشت کی جڑیں ڈھونڈنے کے بعد حملہ آور کو سخت ترین سزا دی جائے۔