نوشکی: 4 سال سے لاپتہ شخص بازیاب

213

فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والا شخص آج بازیاب ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ سے 6 سال قبل لاپتہ ہونے والا نوشکی کا رہائشی شخص آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ‏23 جولائی 2014 کو مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ سے لاپتہ ہونے والے امیر محمد حسنی ولد جان محمد سکنہ جمال آباد نوشکی بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا۔

امیر محمد کی بازیابی کے لیے ان کی عمر رسیدہ والدہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ شرکت کرکے بیٹے کی بازیابی کیلئے آواز اٹھاتی رہی ہے جبکہ تنظیم کی جانب سے ان کے کوائف درج کرکے کیس صوبائی حکومت کے پاس جمع کرائی گئی تھی۔