نوشکی سے لاپتہ دو نوجوانوں کو بازیاب کیا جائے – وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز

174

اگست کی 31 تاریخ کو فورسز نے نوشکی کے نواحی تفریحی علاقے زنگی ناوڈ سے گیارہ نوجوانوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے انھیں میڈیا کے سامنے بھی لایا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ فیس بک پر جاری کردہ اپنے بیان میں دو نوجوانوں  عبدالرشید ولد عبدالرزاق  اور محمد آصف ولد محمد پناہ کی بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی تفصیلات تنظیم کو فراہم کردی ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کو فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دونوں نوجوانوں کو 31 اگست 2018 کو نوشکی کے علاقے زنگی ناوڑ سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ فورسز نے بھی ان دو نوجوانوں سمیت 11 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے انھیں میڈیا کے سامنے پیش بھی کیا تھا  ۔

تاہم پھر انھیں نوشکی سے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا گیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں ۔