نوشکی/زیارت: ٹریفک حادثات میں 8 افراد زخمی

109

زیارت پکنک پر آئے ہوئے سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی اور زیارت میں مختلف حادثات میں 8 افراد زخمی ہوگئے –

تفصیلات کے مطابق نوشکی کیشنگی کے قریب بارش کے باعث پھسلنے سے گاڑی الٹ گئی جس میں سوار 3 افراد زخمی ہوئیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء زیارت میں پکنک پر آئے سیاحوں کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں پانچ سیاح زخمی ہوگئے جنہیں طبعی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔