نوشکی، بیلہ اور پشین میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

476

 بلوچستان کے علاقے نوشکی، بیلہ اور پشین میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ،سیلاب سے متاثرہ افراد کی مشکلات بڑھ گئیں۔

 دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی،جس سے شہر اور گرد و نواح کے ندی نالوں میں طغیانی  آگئی۔

بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ایران سےبلوچستان میں داخل ہوگیا ،کوئٹہ ،نوشکی ،ژوب ،پشین ، چمن ، کوہلو  اور حب سمیت مختلف علاقوں میں بادل جم کر برس رہے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ،شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ کل دوپہر تک جاری رہے گا ،زیارت میں بھی وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ  جاری ہے۔