نصیر آباد میں موسلادھار بارش، فصلوں کو نقصانات

422

بارش سے دیہی اور شہری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد اور جعفر آباد میں بارش سے ایک بار پھر زمینداروں کو نقصانات کا سامنا، گندم اور سرسوں کی تیار فصلیں تباہ ہوگئی جبکہ نکاسی آب کے انتظامات نہیں ہونے کے باعث شہری اور دیہی زندگی مفلوج ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شمالی بلوچستان سے ایک بار پھر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش شروع ہوئی جو صبح تک جاری رہی ،دن کو ایک بار پھر موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جس سے نشیبی علا قے زیر آب آگئے ۔ اوستہ محمد، کیٹل فارم، روجھان جمالی گنداخہ سمیٹ تمبو قبولہ میں بھی بارش گرج اور چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔

بارش سے گندم اور سرسوں کی فصلوں کو ایک بار پھر نقصان پہنچا ہے جس سے کاشتکار اور زمینداروں میں بے چینی پھیل گئی۔ بارشوں سے دیہی اور شہری زندگیاں مفلوج ہوگئی سڑکوں پر پانی سمندر کا منظر پیش کرنے لگا، شہر میں لوگوں کی آمدورفت معمول سے کم رہی جبکہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگئی۔