مٹی کا طوفان ایران کے راستے بلوچستان میں داخل

461
طوفان کے باعث نوشکی، چاغی ، پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
مٹی کا طوفان ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہو گیاکوئٹہ سمیت گردونواح میں مٹی کا طوفان، گردآلود ہوائیں چلنے سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ عبداللہ، گلستان، جنگل پیرعلیزئی مٹی کے طوفان کی زد میں آگئے۔ طوفان کے باعث نوشکی، چاغی ، پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔

طوفان کے سبب مختلف شہروں میں بجلی اور ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہواجبکہ کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر حد نگاہ صفر رہ گئی اور کوژک ٹاپ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوگئی۔