مستونگ: لاپتہ شعیب سرپرہ تاحال بازیاب نہ ہوسکا

239

شعیب سرپرہ کو دیگر تین افراد کے ہمراہ حراست میں لیا گیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ مستونگ کے مطابق کردگاپ سے دو سال قبل لاپتہ ہونیوالا شعیب احمد سرپرہ تاحال بازیاب نہ ہوسکا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے شعیب احمد سرپرہ کی بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ 4 دسمبر 2016 کو ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ فٹ بال گرونڈ سے لاپتہ کئے گئے شعیب احمد سرپرہ ولد غلام ربانی کو بازیاب کیا جائے۔

وی بی ایم پی کا مزید کہنا ہے کہ شعیب احمد کا کیس 2 ماہ قبل صوبائی حکومت کے پاس جمع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے شعیب احمد سرپرہ کو دیگر تین فٹبالر نوجوانوں مشتاق سرپرہ، ابوبکر حسرت اور غلام رسول سرپرہ کے ہمراہ فٹ بال گراونڈ سے فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جبکہ بعد میں دیگر تین نوجوان مختلف اوقات میں بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے لیکن شعیب سرپرہ تاحال لاپتہ ہے۔

نوجوانوں کو لاپتہ کیئے جانے کیخلاف علاقے کے خواتین نے آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔