بنیادی سہولیات تو دور کی بات اسکول راستے سے بھی محروم ہے – علاقہ مکین
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سرکاری اسکول بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
مستونگ کلی دتو کا پرائمری سکول گیس، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہونے سمیت اساتذہ کی کمی کا شکار ہے جبکہ راستہ نہ ہونے کے باعث بچے اسکول جانے سے قاصر ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق کئی مرتبہ حکام بالا کو سکول کے مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی مگر تاحال سکول کے مسائل کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ غریبی کے باعث ہم اپنے بچوں کو اسی اسکول میں پڑھانے بیجھتے ہیں جہاں بنیادی سہولیات تو دور کی بات اسکول راستے سے بھی محروم ہے۔