مستونگ: ایک شخص کی لاش برآمد

147

مستونگ کے نواحی علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سے مستونگ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے پشکرم جنگل سے 55 سالہ رکھیا خان ولد چھٹا خان سکنہ محلہ الا آباد سبی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کو ضروری کاروائی کے لیے انتظامیہ نے سول ہسپتال مستونگ منتقل کردیا ہے جبکہ مذکورہ شخص کے ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔