لیویز پوسٹ پر حملے میں 30 بندوق و دیگر سامان ضبط کرلیئے – بی ایل ایف

279

پہلے بھی لیویز و پولیس اہلکاروں کو تنبیہ کرچکے ہیں – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ضلع آواران میں لیویز اہلکاروں کی حراست و اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گیشکور میں قائم لیویز پوسٹ پر سرمچاروں نے حملہ کرکے وہاں موجود تمام 17 اہلکاروں کو گرفتار کیا اوررمچاروں نے وہاں پر موجود تمام سازو سامان و اسلحہ ضبط کر لیا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ تیس بندوقوں سمیت دو گاڑیوں، اشیاء خورد و نوش اور بڑی تعداد میں بندوقوں کی گولیوں کو بھی ضبط کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لیویز اہلکاروں کو بلوچ ہونے کی بنا پر چھوڑ دیا گیا۔ ہم نے پہلے بھی لیویز و پولیس اہلکاروں کو تنبیہ کیا ہے کہ وہ قابض پاکستانی فوج کا ساتھ دینے اور سرمچاروں کا پیچھا کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر وہ اسی طرح نشانہ بنتے رہیں گے۔