لورالائی : فورسز کا چھاپہ خاتون سمیت 4 افراد جانبحق

138

لورالائی میں حالیہ کچھ عرصے سے پہ در پہ مسلح حملے ہو رہے ہیں جن میں فورسز کے کئی اہلکار مارے گئے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز  ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی میں فورسز کا ایک مکان پر چھاپےکے بعد دو طرفہ جھڑپوں کے بعد 4 افراد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔

فورسز ذرائع کے مطابق انہوں خفیہ اطلاع پر لورالائی کے علاقے ناصر آباد میں ایک مکان پر چھاپہ مارا ۔

اے ایس پی لورالائی  عطاء الرحمن کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار اہلکار بھی زخمی ہوئیں ۔

زرائع کے مطابق مکان کے اندر موجود ایک خاتون نے بھی گرفتاری دینے کے بجائے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔

دھماکے کے بعد قریبی گھروں کے دیوار گرنے سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے جن کو انتظامیہ نے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

تاہم آزاد زرائع سے سرکاری حکام کے دعووں کی تاحال تصدیق نہ ہوسکی ۔