لسبیلہ یونیورسٹی کا طالب علم لاپتہ

191

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے طالب علم کوتشدد کے بعد گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے یونیورسٹی سے مسلح افراد نے شعبہ زراعت کے طالب علم منیر احمد ولد بازید کو اغوا کرلیا ۔

موقع پہ موجود عینی شاہدین دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے منیراحمد کو تشدد کے بعد گاڑی میں ڈال کر لے گئے ۔

تاہم طالب علم کی گرفتاری میں ملوث مسلح افراد کے بارے میں معلوم نہ ہوسکا کہ وہ کون تھے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور بعض اوقات سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلوچ طالب علموں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے، جن میں سے بعض کئی سالوں کے بعد بازیاب ہوئیں اور درجنوں طالب علموں کی مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوئیں ۔