لاپتہ افراد کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے – وزیر داخلہ بلوچستان

178

 بلوچستان کے  وزیر داخلہ  ضیاء  لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسنگ پرسنز کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پالیا ماضی کے حکومتوں کے غلطیوں کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں حکومت کے ساتھ ساتھ لواحقین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے حوالے سے اپنا کردارادا کریں ۔

موجودہ حکومت نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی کہ لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کر کے ان کے تمام جائز مطالبات تسلیم کر لئے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

صوبائی وزیرداخلہ ضیاء لانگو نے کہا کہ ہم موجودہ حالات کے ذمہ دارہیں ماضی کے حکومتوں نے جو کچھ کیا ہے اس کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں لاپتہ افراد کا مسئلہ آج کا نہیں ہے بلکہ کئی سالوں سے چل رہا تھا موجودہ حکومت نے آتے ہی لاپتہ افراد کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور کوشش کر کے لاپتہ افراد کے مسئلے کو کافی حد تک حل کر لیا اور لاپتہ افراد کے معاملے پرلواحقین اور مسنگ وائس پرسنز کے چیئر مین نصر اللہ اور ماما قدیر سے بھی بات چیت کی جس پر حکومت نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو حل کرینگے جس پر انہوں نے مان لیا اور اب تک کئی لاپتہ افراد گھر کو پہنچے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت امن وامان کی صورتحال کوبہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ماضی میں جو صورتحال تھی وہ اب نہیں رہا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسنگ پرسنز کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پالیا ماضی کے حکومتوں کے غلطیوں کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں ۔

حکومت کے ساتھ ساتھ لواحقین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے حوالے سے اپنا کردارادا کریں موجودہ حکومت نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی کہ لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کر کے ان کے تمام جائز مطالبات تسلیم کر لئے۔