شہید ہاشم بلوچ ایک وطن دوست اور ایماندار سرمچار تھے – بی آر اے

756

ہاشم بلوچ ایک سال قبل تنظیم کے ایک کیمپ میں شہید ہوگئے تھے ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تنظیمی ساتھی سرمچار ہاشم بلوچ عرف سلیم جو ایک وفادار اور بہادر فرزند تھے اور ایک سال سے تنظیم سے وابستہ رہے یکم اکتوبر 2017 کو تنظیم کے کیمپ میں ایک سینئر کمانڈر کی جہالت اور لاپروائی کے سبب شہید ہوگئے تھے اس دوران چند تنظیمی مشکلات کے سبب ورنا ہاشم بلوچ کی شہادت کا تنظیمی پلیٹ فارم پر اعلان نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے کہا ہاشم بلوچ کا بڑا بھائی امان جان بھی بلوچ ریپبلکن آرمی کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ تنظیم شہید ہاشم کو قومی جہد سے وابستگی اور ایک وفادار ساتھی ہونے کے سبب سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔