سی پیک روٹ پر فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

146

حملے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں سی پیک روٹ پر فوجی گشتی اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ 9 مارچ کو سرمچاروں نے ہوشاب کے علاقے گونڈ سرین میں سی پیک روٹ پر فوج کی گشتی ٹیم کی دو موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کو راکٹ اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں چار اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبہ کو بلوچوں کے خون کی قیمت پر تعمیر کی جارہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔