سبی و کیچ میں فورسز پر حملے، ہلاکتوں کی اطلاعات

234
File Photo

سبی اور کیچ میں فورسز پر مسلح افراد کے حملے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو اضلاع سبی اور کیچ میں مسلح افراد نے حملہ کرکے فورسز کو نشانہ بنایا جس میں فورسز کے اہلکاروں کی ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ضلع سبی میں لہڑی روڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات موصول ہوئی۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دریں اثنا ضلع کیچ کے علاقے گونڈ سرین میں مسلح افراد نے فورسز پر حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ سی پیک روٹ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

مذکورہ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے جبکہ اس سے قبل ان علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظمیں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔