سبی: فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

138
File Photo

حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں فورسز پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

حملہ سبی کے علاقے سانگان میں پاکستانی فورسز پر ہوا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سرکاری حکام کی جانب سے تاحال حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

گذشتہ مہینے اسی علاقے میں ہونیوالے ایک حملے میں پاکستانی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک ہوئے تھے جس کی ذمہ بلوچ مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے  قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرنٹیئر کور کے مختلف چھوٹے بڑے چوکیوں کو تین اطراف سے گھیر کر ان پر بھاری حملہ کیا گیا۔

آج ہونیوالے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔