یو بی اے نے سبی اور تمپ حملوں کی زمہ داری قبول کرلی

199

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجُمان مزار بلوچ نے نا معلوم مقام سے میڈیا کے نمائندے سے بات کرتے ہوے کہا آج بارہ بجے کے قریب سبی کے علاقہ تلیتک۔چمر کے مقام پہ ہمارے سرمچاروں کا فورسز کے ساتھ آمنے سامنےجھڑپ ہوا ۔

ترجمان نے کہا کہ جھڑپ میں فورسز کو مالی و جانی نقصانات اُٹھانا پڑا، جبکہ ہمارے سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزار بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں آج مغرب کے وقت تُمپ کے علاقہ کوہاڈ ایف سی کیمپ پہ اسنائیپر سے حملہ کیا جس سے ایک اہلکار موقع پہ ہلاک ہوا ۔

ترجُمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے ۔