خلیل زاد شخصی فائدے کےلئے مذاکرات کے نام پر کابل حکومت کو کمزور کررہا ہے – حمد اللہ محب

243

افغان حکومت کا امریکہ و طالبان کے درمیان جاری مذاکرات پہ تشویش ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان قومی سیکیورٹی کے مشیر حمد اللہ محب نے امریکہ کے اعلی مذاکرات زلمے خلیل زاد پر الزام لگایا کہ وہ طالبان کے مذاکرات کے نام پر افغان حکومت کو کمزور کررہا ہے ۔

واشگنٹن میں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں حمد اللہ محب نے کہا کہ زلمے خلیل زاد طالبان کے ساتھ مذاکرات کے معلومات افغان حکومت کے ساتھ شریک نہیں کرتا اور مذاکرات میں ہونے واے پیش رفت کی اطلاع صرف ٹویئٹر پہ جاری کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گمان یہی ہے کہ خلیل زاد شخصی فائدے کےلئے یہ سب کچھ کررہا ہے ، اور وہ افغانستان میں اختیار کو اپنی ہاتھوں لینا چاہتا ہے ۔

تاہم دوسری جانب امریکی وزرات خارجہ نے افغانستان کے قومی سیکیورٹی کے مشیر حمد اللہ محب کے الزامات کو رد کردیا اور اسے جلد از جلد امریکہ سے نکل جانے کا حکم دے دیا ۔

امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ خلیل زاد پہ الزام امریکی وزارت خارجہ پہ الزامات لگانے کے مترادف ہے ۔