بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات خضدار شہر میں اسد اسٹیڈیم کے قر یب ایف سی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا قابض ریاست پاکستان مختلف طریقوں اور لبادوں میں چھپ کر انتہائی تیزی کے ساتھ بلوچ قوم اور خاص کر قومی تحریک برائے آزادی کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہے اور ہم خضدار میں نام نہاد خوشحال گھرانہ رجسٹریشن سمیت دیگر چند نام نہاد ویلفیئر فاؤنڈیشنز کو آخری بار تنبیہ کرتے ہیں کہ دشمن فوج کے بہکاوے میں آ کر بلوچ دشمنی میں حصہ دار نہ بنیں ورنہ وہ بھی ہمارے نشانے پر ہونگے.
بی ایل اے ایک انتہائی ذمہ دار تنظیم کی حثیت سے شروع سے لیکر آج تک یہ کوشش کرتا آرہا ہے کہ تنظیم کے ہاتھوں کسی بھی بے گناہ انسان کی جان ضائع نہ ہو اور خصوصاً بلوچ قوم کی قومی مفاد قومی درد و احساس اور قومی مقصد کو مدنظر رکھ کر بے گناہ بلوچوں کو معمولی تکلیف پہنچانا بھی بی ایل اے کے سرمچاروں کے لیے ناقابل برداشت عمل ہوگا لیکن جو بھی لوگ بلوچ قوم تحریک اور قومی مقصد کے خلاف سرگرم عمل ہوکر دشمن کے شانہ بشانہ ہونگے ان کے لیے بی ایل اے کی طرف کوئی رحم کی گنجائش نہیں ہوگی۔