خضدار :ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق ایک زخمی

122

مولہ سے خضدار جانے والے موٹرسائیکل سوار پک اپ گاڑی کے زد میں آگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور ساتھی زخمی ہوگیا۔

مولہ سے خضدار جانے والی پک اپ نے مین شاہراہ پر لاکھارو کے مقام پر سامنے سے آنے موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے نتیجے میں محمد شریف ولد محمد صالح موسیانی سکنہ مولہ جانبحق جبکہ ساتھی فیاض احمد ولد عبدالرشید موسیانی زخمی ہوگئے۔

جانبحق اور زخمی شخص کو فوری طور پر آر ایچ سی ہسپتال کرخ پہنچا دیا گیا جبکہ نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔