خضدار میں دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

146

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں بم کا زور دار دھماکہ ہوا ہے ۔

تاہم دھماکے سے تاحال کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

دھماکہ خضدار شہر کے اندر گزگی کے مقام پر اسد اسٹیڈیم کے قریب ہوا ۔

واضح رہے کہ خضدار میں اکثر اوقات فورسز اور ان کی حمایت یافتہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان حملوں کی ذمہ داری مختلف مسلح تنظیمیں قبول کرتے ہیں تاہم گذشتہ رات کے بم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔