خضدار : مسلح افراد کی فائرنگ سے گلوکار جانبحق

717

مسلح افراد نے جھالاوان کمپلیکس کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خضدار کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کرکے براہوئی زبان کے گلوکار کو قتل کردیا ۔

براہوئی زبان کے گلوکار  غلام محمد ثاقب کو مسلح افراد نے خضدار شہر میں جھالاوان کمپلیکس کے قریب فائرنگ کرکے نشانہ بنایا ۔

فائرنگ کے بعد مقامی انتظامیہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں  جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔